ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ریت سپلائی مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ

بھٹکل میں ریت سپلائی مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ

Sun, 02 Oct 2016 21:26:13    S.O. News Service

بھٹکل  :2/اکتوبر(ایس او نیوز) تعلقہ  بھر میں ریت سپلائی پر پابندی عائد ہے، جس کے نتیجے میں مزدوروں پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں، رکن اسمبلی کو چاہئے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کوجلد سے جلد حل کریں۔ اس بات کا مطالبہ بھٹکل تعلقہ ٹپر مالکان ڈرائیور سنگھا نے کیا۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کومیمورنڈم پیش کرتے ہوئے اتوار کو تعلقہ پنچایت دفتر میں سنگھا کے ذمہ داران نے شکایت کی کہ پچھلے چار پانچ مہینوں سے ریت سپلائی بند ہے ، سواریوں کی نگرانی مشکل ہوتی جارہی ہے، اس کے ساتھ ریت پر پابندی ہونے کے نتیجے میں تمام تعمیراتی کام بند پڑے ہیں۔ اسی پر منحصر مزدوروں کو کوئی کام نہیں مل پارہاہے، کنداپور میں کچھ دنوں میں ریت سپلائی کو منظوری دینے کاامکان ہے، اس موقع پر ہمیں بھی سہولت مہیا کی جائے ۔ سنگھا کے ذمہ داروں کو رکن اسمبلی وئیدیانے یقین دلایا وہ کہ وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر انور پاشا، شری نواس نائک، تمپا نائک، بھاسکر نائک، موسیٰ وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: